@QalaNabisaww Profile picture

قال النبي ﷺ

@QalaNabisaww

بیشک تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بہت یاد کرتا ہو۔﴿الاحزاب۔۲۱﴾

Similar User
کعبۃ اللہ | Makkah photo

@HolyMakkah01

دعائیں photo

@meriDua01

اردوادب photo

@JustKPoetry

حدیث نبوی ﷺ photo

@Islam_Hadees786

اصلاح photo

@correction7474

قرآنی جواب photo

@QuraniJawab

خطبات علماء photo

@khutbatululama

تلاوتِ قرآن photo

@QuranTilawat1

قرآن و احادیث کا علم photo

@deene_e_islam

اسلام کی باتیں photo

@Urdu__Quran

‏آپﷺکی احادیث photo

@islamic418

Aqwal Salf photo

@AqwalSalf

Paigham TV photo

@paighamtv

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ photo

@HadeesNabawi

آیاتِ قران | Quran photo

@QuranAayat1

Pinned

اَلّٰلھُم صَلِی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ اَلَّلھُم بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے رحمت کے سو حصے بنائے اور اپنے پاس ان میں سے ننانوے حصے رکھے صرف ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی کی وجہ سے تم دیکھتے ہو کہ مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے۔ {صحیح بخاری۔۶۰۰۰، بَابٌ جَعَلَ اللَّهُ الرَّحْمَةَ مِائَةَ جُزْءٍ}


قال النبيﷺ: إِنَّ أَعْمَالَ بَنِی آدَمَ تُعْرَضُ کُلَّ خَمِیسٍ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ فَلَا یُقْبَلُ عَمَلُ قَاطِعِ رَحِمٍ بنی آدمؑ کے اعمال ہرجمعرات یعنی جمعہ کی رات کو اللہ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں اور جوشخص قطع رحمی کرنیوالا ہو اسکے اعمال مقبول نہیں ہوتے۔ {مسند احمد۔۱۲۷۵۸}


رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے استغفار کا التزام ( یعنی خود پہ استغفار کرنا لازم ) کیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کی راہ اور ہر غم سے راحت کا سامان پیدا فرما دے گا اور ایسے ایسے مقامات سے رزق مہیا فرمائے گا جس کا اسے وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔ {سنن ابی داؤد۔۱۵۱۸}


رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صرف نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے اور صرف دعا ہی تقدیر کو پلٹتی ہے اور انسان (بعض اوقات) ایک گناہ کرتا ہے اور اس کی وجہ سے رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔ {سنن ابن ماجہ۔۴۰۲۲ ، بَابُ الْعُقُوبَاتِ}


سیدنا انسؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: جسے یہ بات اچھی لگتی ہو کہ اس کا رزق فراخ اور عمر طویل ہو تو اسے چاہیئے کہ اپنے عزیز و اقارب سے میل ملاپ رکھے۔ {سنن أبي داؤد۔۱۶۹۳}


آپﷺنے فرمایا: جب جمعے کا دن ہوتاہے تومسجد کےہر دروازے پر فرشتے مقرر ہوتے ہیں جو لوگوں کے نام انکے(آنے کے) مراتب کےمطابق لکھتے ہیں یعنی سب سے پہلے آنے والے پھر انکے بعد پہلے آنے والے(کا نام)پھر جب امام (خطبہ کیلئے)نکلتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کرکے خطبۂ جمعہ سنتےہیں۔ {نسائی۔۱۳۸۷}


#سنن_الجمعة ۱) غسل کرنا ۲) خوشبو لگانا ۳) مسواک کرنا ۴) ناخن تراشنا ۵) عمدہ لباس زیب تن کرنا ۶) سورۃ الکہف کی تلاوت ۷) التکبیر للصلاۃ الجمعۃ ۸) نبي کریمﷺپر کثرت سے درود بھیجنا اللهم صل وسلم على نبينا محمد و على آله و صحبه


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الٰہ وسلم نے فرمایا: خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا۔ {صحیح بخاری۔۱۴۳۳}


قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: أَنَّهُ قَالَ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ هُدِيَ إِلَى الْإِسْلَامِ وَرُزِقَ الْكَفَافَ وَقَنَعَ بِهِ کامیاب وہ ہے جسے اسلام کی ہدایت مل گئی اور ضرورت کے مطابق رزق مل گیا اور وہ اس پر قانع ہو گیا۔ {سنن ابن ماجہ۔۴۱۳۸ ، كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْقَنَاعَةِ}


پیارے آقاﷺ نے فرمایا: مجھے اپنے ضعیفوں اور کمزوروں میں تلاش کرو، اس لیے کہ تمہیں اپنے ضعیفوں اورکمزوروں کی ( دعاؤں کی برکت کی ) وجہ سے رزق دیا جاتا ہے اور مدد کی جاتی ہے۔ {جامع ترمذی۔۱۷۰۲} (بَاب مَا جَاءَ فِي الاسْتِفْتَاحِ بِصَعَالِيكِ الْمُسْلِمِينَ)


قال النبيﷺ: دس نشانیوں سےپہلے قیامت نہیں آئیگی ۱)سورج کا مغرب سےنکلنا ۲)جانور کا نکلنا ۳)یاجوج ماجوج کاظہور ۴)خروج دجال ۵)سیدناعیسیؑ کی آمد ۶)دخان (دھواں)کا پھیلنا ۷،۸،۹) تین جانب سے زمین دھنسنا ۱۰) یمن میں وسط عدن سےآگ نکلے گی جو لوگوں کو محشر( شام )تک لے جائیگی {ابی داؤد۔۴۳۱۱}


قال النبي ﷺ أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ سب سے افضل جہاد ظالم سلطان (حکمران) کے سامنے انصاف (اور حق) کی بات کہنا ہے۔ {سنن ابن ماجہ۔۴۰۱۱} (بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ)


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کسی رعیت کا نگران بناتا ہے اور موت کے دن وہ اس حالت میں مرتا ہے کہ رعیت کے حقوق میں دھوکے بازی کرنے والا ہے تو اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔ {صحیح مسلم۔۳۶۴}


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: جمعے کا دن تمام دنوں کا سردار ہے، اللہ کے ہاں اس کی عظمت سب سے زیادہ ہے، وہ تو اللہ کے ہاں عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے دن سے بھی زیادہ عظمت والا ہے۔ {سنن ابن ماجہ۔۱۰۸۴ ، بَابٌ فِي فَضْلِ الْجُمُعَةِ }


#سنن_الجمعة ۱) غسل کرنا ۲) خوشبو لگانا ۳) مسواک کرنا ۴) ناخن تراشنا ۵) عمدہ لباس زیب تن کرنا ۶) سورۃ الکہف کی تلاوت ۷) التکبیر للصلاۃ الجمعۃ ۸) نبي کریمﷺپر کثرت سے درود بھیجنا اللهم صل وسلم على نبينا محمد و على آله و صحبه


حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فحش گو نہیں تھے، نہ آپ ﷺ لعنت ملامت کرنے والے تھے اور نہ گالی دیتے تھے ، آپ ﷺ کو بہت غصہ آتا تو صرف اتنا کہہ دیتے، اسے کیا ہوگیا ہے، اس کی پیشانی میں خاک لگے۔ {صحیح بخاری۔۶۰۴۷}


سیدہ ام علاء ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں بیمار ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کیلئے تشریف لائے اور فرمایا: اےام علاء! تمہیں خوشخبری ہو، بلاشبہ مسلمان کی بیماری کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ اس کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے جیسے کہ آگ سونے اور چاندی کا کھوٹ نکال دیتی ہے۔ {سنن ابی داؤد۔۳۰۹۲}


ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آکرعرض کیا: مجھے کچھ سکھائیے لیکن زیادہ نہ بتائیے تا کہ میں اسے یاد رکھ سکوں، آپ ﷺنے فرمایا: لَا تَغْضَبْ غصہ مت کرو۔ وہ کئی باریہی سوال دہراتا رہا اورآپﷺ ہر بار کہتے رہے، غصہ مت کرو۔ {جامع ترمذی۔۲۰۲۰}


قال النبي صلی اللہ علیہ و سلم: كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ بِهِ مُصَدِّقٌ، وَأَنْتَ لَهُ بِهِ كَاذِب کتنی بڑی خیانت ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائی سے کوئی بات کہو جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو حالانکہ تم اس سے جھوٹ بول رہے ہو۔ {سنن ابی داؤد۔۴۹۷۱}


قال النبي صلی اللہ علیہ و الہ وسلم: إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ جب آدمی اپنے بھائی ( دوست/احباب/محارم وغیرہ ) سے محبت کرے تو اسے چاہئے کہ اسے بتلا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔ {سنن ابوداؤد ۔ ۵۱۲۴}


Loading...

Something went wrong.


Something went wrong.