@Azad_o_Sindhi Profile picture

افکارِ آزاد و سندھی

@Azad_o_Sindhi

‏‏‏ہمارا مقصد امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللّٰه اور امامِ انقلاب حضرت مولانا عبیداللّٰه سندھی رحمہ اللّٰه کے افکار کو عام کرنا ہے۔

Similar User
محمد طلحة محمود photo

@TalhaArabic

Soomro Sujawali photo

@Shamsulddin2

Dodo Chandio journalist photo

@chandio_dodo

Muhammad Zubair photo

@MuhammadZuba1r

𓃵انجینئر محمد معاویہ🇵🇰 photo

@Engr_Muaavia

💫 زاهد نظاماڻي💫 photo

@Mzahidniz

Fazal Aziz || اورکزئی photo

@FAO_313

𝙉𝙖𝙨𝙚𝙚𝙗𝙯𝙖𝙙𝙖 𝙤𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡 photo

@Naseebzadajui

Yousuf Khan photo

@JuiFPak

Slahuddin_Khan_Swati 🏁 photo

@Slahuddin_Swati

Tania Saleem Palijo photo

@TaniaPalijo

Makorro Bismil photo

@makorro

Sahibzada Latif Rehman photo

@LatifRe04870583

قرآن حکیم کی تعلیم اجتماعی انقلابی تعلیم ہے اسکا فائدہ کسی خاس طبقے کو نہیں پہنچتا بلکہ اسکا فائدہ ساری انسانیت کو ایک جیسا پہنچتا ہے۔ مولانا عبیداللہ سندھی


"جس راہ میں بھی قدم اُٹھایا وقت کی منزلوں سے اتنا دور ہوتا گیا کہ جب مڑ کے دیکھا تو گردِ راہ کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا اور یہ گرد بھی اپنی ہی تیز رفتاری کی اُڑائی ہوئی تھی" یومِ پیدائش: 11 نومبر 1888 مولانا ابوالکلام آزاد

Tweet Image 1

آزادی محض ایک حال نہیں، بلکہ ایک مسلسل عمل ہے۔ اصل آزادی یہ ہےکہ ہم ہرقسم کی غلامی سےآزادہوکراپنی سوچ اورعمل میں مکمل آزادی حاصل کریں۔یہ آزادی صرف رسمی نہیں بلکہ ذہنی بھی ہونی چاہیے،جوانسان کوہرقسم کی پسماندگی اورانفرادیت سےنکال کرایک ترقی یافتہ معاشرت کی طرف لےجائے مولانا آزاد


قرآن ہر ظلم کا انکار کرتا ہےاور ہر مظلوم کے دل میں یہ ولولہ اور حوصلہ پیدا کرتا ہے کہ ظلم کو مٹانے اور ظالم کو باز رکھنے کے لئے اٹھ کھڑا ہو۔ مولانا عبیداللہ سندھیؒ


بازارِ حسن و عشق میں جہاں سونے چاندی کی جگہ دل صد پارہ اور جگر زخم خوردہ کا سکہ رائج ہے ، اور جہاں کی تجارت یہ ہے کہ صبر و شکیب ، ہوش و خرد ، دل و جگر دے کر غلط انداز نظر ، چینِ جبیں ایک تغافل پیشہ نگاہ خرید لیجیے کہ اس سہل قیمت پر یہ متاعِ مشکل مفت ہے! مولانا ابوالکلام آزاد


اجتماع انسانی میں صرف خداکاقانون چل سکتا ہے،کسی حاکم کاقانوں نہیں چل سکتا۔انسانیت کا شرف اس میں ہےکہ انسان صرف خدا کےقانون کے آگےجھکے۔یہ انسانیت کی آزادی کا اعلان تھا،یہ وہ توحید ہےجسکےابراہیم علیہ السلام داعی تھےاور توحیدکایہی تخیل انکی تحریک حنفیت کاسنگ بنیادہے مولاناسندھیؒ


اگردنیا کی ساری مصنوعی خوشنمائیاں اوجھل ہوگئی ہیں تو ہوجائیں صبح اب بھی ہر روز مسکرائے گی۔ چاندنی اب بھی ہمیشہ جلوہ فروشیاں کرے گی۔ لیکن اگر دلِ زندہ پہلو میں نہ رہے تو خدارا بتلائیے اس کا بدل کہاں ڈھونڈھیں؟اس کی خالی جگہ بھرنے کے لیے کس چولہے کے انگارےکام کریں گے؟ مولانا آزادؒ


ولادتِ نبی اکرم یہ ریگستان حجاز کی پادشاہت کا پہلا دن نہ تھا یہ عرب کی عروج کےجانی کی پیدائش نہ تھی یہ محض قوموں کی طاقتوں کااعلان نہ تھا یہ صرف بزرگوں کی دعوت نہ تھی جیساکہ ہمشیہ ہواہے بلکہ خداکی ایک ہی عالمگیرپادشاہت کےعرش جلال وجبروت کی آخری اوردائمی نمودتھی یوم وفات آزادؒ


''ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بنیادی تعلیم ہر ایک کا فرض ہے۔ یہ ہر فرد کا پیدائشی حق ہے کہ وہ کم از کم بنیادی تعلیم حاصل کرے جس کے بغیر وہ بطور شہری اپنے فرائض پوری طرح ادا نہیں کر سکتا" یومِ پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد رح

Tweet Image 1

ہم کو دنیا کے اندر تبدیلی پیدا ہونے کی خواہش کا کیا حق ہے جب ہم خود اپنے اندر کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے! مولانا ابوالکلام آزاد رح


ہمارا مقصد امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللّٰه اور امامِ انقلاب حضرت مولانا عبیداللّٰه سندھی رحمہ اللّٰه کے افکار کو عام کرنا ہے۔ #TwitterHeader

Tweet Image 1

اگرلادینی فلسفه انقلاب کےعلمبرداراپنےبلندوبانگ دعووں کیساتھ پسمانده انسانیت کونئی زندگی کی دعوت دیتےہیں توتم ساری انسانیت کوخداکی ایک سی مخلوق ماننےوالےاوراسے ہرذی روح کا رب جاننےوالےکوئی ایسی فکرپیش کیوں نہیں کرتےجس سےاسکی ساری مخلوق کی بھلائی ہو 21اگست-یوم وفات مولاناسندھی رح


شعلوں کی طرح بھڑکنا آسان ہے مگر تنور کی طرح اندر ہی اندر سلگنا اور حفظ و ضبط کے سارے آداب و شرائط سے عہدہ برآ ہونا مشکل ہے! مولانا ابوالکلام آزاد رح


مسلمان جس وقت اپنے اصلی نظام پر آئے گا تو وہ سرمایہ داریت کا بت توڑنے والا ہو گا اور آج دنیا میں سرمایہ داریت کے سوا کون سا بڑا بُت ہے جسے توڑنے کی ضرورت ہے مولانا عبیداللّٰه سندھی رحمہ اللّٰه


حق و صداقت کی مقاومت ہمیشہ ناکام رہی ہے. دستِ ستم اس میں خلل ڈال سکتا ہے، ضرر پہنچا سکتا ہے پر اس کو فنا نہیں کرسکتا! مولانا ابوالکلام آزاد رح


کتاب وسنت نےجماعتی زندگی کےتین رکن بتلائےہیں: تمام لوگ کسی ایک صاحب علم وعمل مسلمان پرجمع ہوجائیں اوروہ انکاامام ہو۔ وہ جوکچھ تعلیم دے،ایمان و صداقت کیساتھ قبول کریں۔ قرآن وسنت کےماتحت اسکےجواحکام ہوں،انکی بلاچون وچراتعمیل واطاعت کریں۔ مولانا ابو الکلام آزاد یومِ پیدائش 22فروری


مسلمانو! اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو اس فلسفے کو قبول کرو جس کی ترجمانی امام ولی اللہ دہلویؒ نے کی ہے۔ اگر تمہارے امرا نے غربا کی خیر خواہی نہ کی تو تمہارا بھی وہی حشر ہو گا جو بخارا کے مسلمانوں کا ہو چکا ہے۔ مولانا عبیداللّٰه سندھی رح


This account does not follow anyone
Loading...

Something went wrong.


Something went wrong.