Quran urdu | قرآن اردو
@quran_official_(اے پیغمبر !) یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر اس لیے اتاری ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غوروفکر کریں ، اور تاکہ عقل رکھنے والے نصیحت حاصل کریں۔ (سورة ص : 29)
اور جن چیزوں میں ہم نے تم کو ایک دوسرے پر فوقیت دی ہے، ان کی تمنا نہ کرو، مرد جو کچھ کمائی کریں گے ان کو اس میں سے حصہ ملے گا، اور عورتیں جو کچھ کمائی کریں گی ان کو اس میں سے حصہ ملے گا۔ اور اللہ سے اس کا فضل مانگا کرو۔ بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ ( النساء : 32 )
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔ (سورۃ العصر)
حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے ، اور جو لوگ ( اس پر ) ایمان لاکر نیک عمل کرتے ہیں ، انہیں خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے ، (سورۃ بنی اسرائیل : 9)
اور زنا کے پاس بھی نہ پھٹکو ۔ وہ یقینی طور پر بڑی بے حیائی اور بے راہ روی ہے ۔ (سورۃ بنی اسرائیل : 32)
اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! جب کبھی مسجد میں آؤ تو اپنی خوشنمائی کا سامان ( یعنی لباس جسم پر ) لے کر آؤ ، اور کھاؤ اور پیو ، اور فضول خرچی مت کرو ۔ یاد رکھو کہ اللہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا ۔ (سورۃ الاعراف : 31)
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل ہے ۔ وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔ (سورۃ ابرہیم : 42)
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل ہے ۔ وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔ (سورۃ ابرہیم : 42)
اے ایمان والو! مسلمانوں کو چھوڑکر کافروں کو دوست مت بناؤ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے پاس اپنے خلاف (یعنی اپنے مستحق عذاب ہونے کی) ایک کھلی کھلی وجہ پیدا کردو؟ (سورۃ النساء آیت نمبر 144)
اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو، کہ وہ تمہارے پاس پیدل آئیں، اور دُور دراز کے راستوں سے سفر کرنے والی اُن اُونٹنیوں پر سوار ہوکر آئیں جو (لمبے سفر سے) دُبلی ہوگئی ہوں۔ (سورۃ الحج آیت نمبر 27)
جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دلوں پر رعب طاری ہوجاتا ہے ، اور جو اپنے اوپر پڑنے والی ہر مصیبت پر صبر کرنے والے ہیں ، اور نماز قائم کرنے والے ہیں ، اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے ، اس میں سے ( اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں (الحج : 35)
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ ﴿سورۃ الفلق﴾
جس دن تم سب کو اس جمع ہونےکے دن جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا اور جو شخص اللہ پر ایمان لاکر نیک عمل کرےاللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دےگا اور اسے جنتوں میں داخل کرےگا جن کے نیچےنہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےیہی بہت بڑی کامیابی ہے (سورۃ التغابن آیت نمبر 9)
جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے۔ (سورۃ النور آیت نمبر 19)
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تأکید کی ہے (کیونکہ) اُس کی ماں نے اُسے کمزوری پر کمزوری برداشت کرکے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اُس کا دُودھ چھوٹتا ہے کہ تم میرا شکر اَدا کرو، اور اپنے ماں باپ کا۔ میرے پاس ہی (تمہیں) لوٹ کر آنا ہے (سورۃ لقمان آیت نمبر 14)
اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ : مجھے پکارو ، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا ، بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے ۔ (سورۃ مؤمن آیت نمبر 60)
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل ہے ۔ وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔ (سورۃ ابرہیم : 42)
پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گئی جس کے ماحول پر ہم نے برکتیں نازل کی ہیں ، تاکہ ہم انہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ۔بیشک وہ ہر بات سننے والی ، ہر چیز دیکھنے والی ذات ہے ۔ (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر 1)
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔ (سورۃ العصر)
مال اور اولاد دنیوی زندگی کی زینت ہیں ، اور جو نیکیاں پائیدار رہنے والی ہیں ، وہ تمہارے رب کے نزدیک ثواب کے اعتبار سے بھی بہتر ہیں ، اور امید وابستہ کرنے کے لیے بھی بہتر ۔ (سورۃ الکہف : 46)
یقین رکھو کہ قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے ، جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے ، لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔ (سورۃ مؤمن : 59)
United States Trends
- 1. #UFCMacau 26 B posts
- 2. Wayne 98,2 B posts
- 3. #Arcane 414 B posts
- 4. Good Saturday 27,8 B posts
- 5. Ricci 2.825 posts
- 6. #saturdaymorning 3.735 posts
- 7. Madueke 12,5 B posts
- 8. Leicester 45,3 B posts
- 9. #Caturday 4.685 posts
- 10. Figgy 1.920 posts
- 11. #LEICHE 26,2 B posts
- 12. Ekko 81,6 B posts
- 13. Petr Yan 2.475 posts
- 14. Noni 7.225 posts
- 15. Palmer 30,3 B posts
- 16. Jayce 79,9 B posts
- 17. Neil 22,7 B posts
- 18. Ndidi 4.238 posts
- 19. Surgeon General 61,9 B posts
- 20. Gabriella Fernandes N/A
Something went wrong.
Something went wrong.