Sabah Lodhi
@SabahLodhi4I M Only Responsible For What I Say Not For What You Understand .
Similar User
@Iqra1o
@Weird_freaky
@UmmeTihami
@TopsyTurvy__
@BuzzzzzBuzzzz
@Amirjavyd
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس حالت میں مرے کہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں جائے گا اور میں یہ کہتا ہوں کہ جو اس حال میں مرا کہ اللہ کا کوئی شریک نہ ٹھہراتا ہو وہ جنت میں جائے گا۔ (صحیح بخاری،۱۲۳۸)
میں مدینہ ہوں جہاں میں کوئی کیسے میری ہمسری کرسکتا ہے۔💚
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا۔ (صحیح بخاری،۲۴۴۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور روشن کر دیا جاتا ہے ۔ (مستدرک حاکم، حدیث 3392)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔ (سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
Allah is the best planner.
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺنے فرمایا: اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کی جان لینا اور جھوٹی گواہی دینا۔ (صحیح بخاری،۲۶۵۳)
ﷲ ہی کے بھروسے پر ہر مشکل آسان ہوتی ہے، ہر تنگی آسانی میں بدلتی ہے، ہر دوری قربت کا روپ دھارتی ہے، ہر غم اور دکھ زائل ہوتا ہے۔ پس ﷲ کا ساتھ حاصل ہو تو کوئی دُکھ دُکھ نہیں، اور کوئی غم غم نہیں-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر صبر کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں چنگاری پکڑنے والا“ ۔ (جامع ترمذی،۲۲۶۰)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص مر گیا اور وہ (یقین کے ساتھ) جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ جنت میں داخل ہو گاـ۔ (صحیح مسلم ،کتاب الایمان، ١٣٦)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے ( یعنی وضو اچھی طرح کرے ) ۔ (بخاری، ۱۳۶)
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيد اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَابَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَّجِيد
اور کاش تم وہ منظر دیکھو جب یہ مجرم لوگ اپنے رَبّ کے سامنے سر جھکائے ہوئے (کھڑے) ہوں گے، (کہہ رہے ہوں گے کہ) ہمارے پروردگار! ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے، اس لئے ہمیں (دُنیا میں) دوبارہ بھیج دیجئے، تاکہ ہم نیک عمل کریں۔ ہمیں اچھی طرح یقین آچکا ہے۔ ﴿سورۃ السجدۃ ، ۱۲﴾
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم معروف ( بھلائی ) کا حکم دو اور منکر ( برائی ) سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے“۔ (جامع ترمذی، ۲۱۶۹)
1 ریال کے بدلے 42 روپے ملنے پر ہم بیرون ملک چلے جاتےہیں لیکن1 نماز کے بدلے 70 درجے ملنے پر مسجد نہیں جاسکتے۔ تلخ حقیقت
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کی مدد کرنا اللہ پر حق ہے: (۱)اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، (۲) پاکدامنی کے مقصد سے نکاح کرنے والا اور (۳) وہ مکاتَب غلام جو اپنی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو۔ (مسند احمد،۳۴۷۱)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے افضل عمل اللہ کے واسطے محبت کرنا اور اللہ ہی کے واسطے دشمنی رکھنا ہے ۔ (سنن ابی داؤد، ۴۵۹۹)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( کسی ظالم کے ) سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“ (صحیح بخاری،۶۹۵۱)
جب بندہ کوئی نیک عمل ( پابندی سے ) کر رہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا ۔ (سنن ابو داؤد،۳۰۹۱)
سیدنا انسؓ فرماتے ہیں کہ میں نےدس سال مدینہ میں آپ ﷺکی خدمت کی، میں ایک کمسن بچہ تھا،میرا ہر کام اس طرح نہ ہوتا تھاجیسے میرے آقا کی مرضی ہوتی تھی،لیکن آپ ﷺنے کبھی بھی مجھ سے اف تک نہیں کہا اور نہ مجھ سے یہ کہا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ یا تم نےایسا کیوں نہیں کیا؟ (ابوداؤد،۴۷۷۴)
United States Trends
- 1. #OnlyKash 56 B posts
- 2. Starship 190 B posts
- 3. Sweeney 11,7 B posts
- 4. Jaguar 62 B posts
- 5. Nancy Mace 85,7 B posts
- 6. Jim Montgomery 3.991 posts
- 7. Jose Siri 2.786 posts
- 8. Medicare and Medicaid 23,4 B posts
- 9. $MCADE 1.316 posts
- 10. Dr. Phil 8.334 posts
- 11. Monty 11,2 B posts
- 12. Dr. Mehmet Oz 7.356 posts
- 13. Bader 4.236 posts
- 14. Linda McMahon 2.592 posts
- 15. Joe Douglas 12,4 B posts
- 16. #LightningStrikes N/A
- 17. $GARY 1.900 posts
- 18. Enner 2.274 posts
- 19. Cenk 14,2 B posts
- 20. #mnwildfirst N/A
Something went wrong.
Something went wrong.