@BabaG777 Profile picture

بابا جی

@BabaG777

بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہے تو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا

Joined February 2024
Pinned

حافظ پڑھ پڑھ کرن تکبر، ملّاں کرن وڈیائی ھُو ساون مانہہ دے بدلاں وانگوں، پھرن کتاباں چائی ھُو جتھے ویکھن چنگا چوکھا، اُوتھے پڑھن کلام سوائی ھُو دونیں جہانیں مٹھے باھوؒ، جنہاں کھادِی ویچ کمائی ھُو حافظ اپنے حفظ ِ قرآن پر اور علماء ِظاہر اپنے علوم پر تکبر میں مبتلا ہیں اور یہ اپنے…


عبادت پر تکبر ’’اور تمہارے ربّ نے کہا مجھے پکارو میں قبول کروں گا اور لوگوں میں سے وہ جو عبادت کی بنا پر تکبر کرتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔‘‘ (مومن 60) عارفین اور فقرا کے نزدیک عبادت پر فخر کرنا، مغرور ہونا یا تکبر کرنا بہت بڑی بے وقوفی اور بھول ہے کیونکہ عبادت…


کائنات عشق کی بدولت تخلیق کی گئی۔ عشق اوّل ہے، عشق آخر ہے، عشق نور ہے، عشق زندگی کا حاصل ہے، عشق حیاتِ جاودانی ہے، عشق انسان کو مکمل کرتا ہے۔ عشق نورِ ایمان ہے، عشق ھُو کا رازہے، عشق ہی تو کائنات کا راز ہے۔ عشق میں دوئی نہیں۔ کسی شاعر نے کیا خوب لکھا ہے: کہیں عشق سجدے میں گر…


من از عالم تو را تنہا گزینم رواداری کہ من غمگیں نشینم میں نے ساری دنیا میں سے صرف تمہیں ہی منتخب کیا ہے۔ تب بھی کیا تجھے پسند ہے کہ میں غم میں بیٹھوں؟ دل من چوں قلم اندر کف تست ز تست ار شادماں و گر حزینم میرا دل تیری ہتھیلی میں ہے ہاتھ میں قلم کی طرح جو لکھتا ہے میں…


علم، عقل اور عشق عقل کا منبع دماغ اور عشق کا مرکز دِل ہے اور دِل میں ہی اللہ تعالیٰ کی جلوہ گری ہے۔ تمام دنیا وی علوم کی بنیاد عقل و خرد پر ہے۔ سب علوم عقل ہی کی بدولت حاصل کیے جاتے ہیں اور بدلے میں عقل و خرد میں اضافہ بھی کرتے ہیں۔ انسانی عقل اور اس کا علم محدود…


عشق دانی چیست؟ کشتن نفس خویش روز و شب سوزش بود دِل را ریش تو جانتا ہے کہ عشق کیا چیز ہے؟ اپنے نفس کو مار دینے کا نام عشق ہے۔ عشق وہ چیز ہے کہ جس کی کاٹ سے دِل ہر وقت سوزش میں مبتلا رہتا ہے۔ مومن کا سرمایۂ حیات ایمان ہے لیکن عاشق کے لیے یہ ادنیٰ منزل ہے۔ عاشق کی اصل منزل ’’وصالِ…


اصل ’’توحید‘‘ عشق ہے اور عشق کے بغیرتوحید ایسے ہے کہ جیسے تلوار کے بغیر ایک خالی نیام ۔ اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی نہ ہو تو مردِ مسلماں بھی کافر و زندیق (بالِ جبریل) عقل و دل و نگاہ کا مرشدِ اوّلیں ہے عشق عشق نہ ہو تو شرع و دین بت کدہِ تصورات (بالِ جبریل) بچھائی ہے جو کہیں…


گرچہ باشد حافظِ قرآن مجو مومن است و پیشۂ او آزری ست دین و عرفانش سراپا کافری ست یعنی ’’اگر ایک غلام حافظِ قرآن بھی ہو تو اس سے لذتِ ایمان کی توقع نہ کرو۔ وہ کہنے کو تو مسلمان ہے، مگر دراصل وہ بت گر ہے اور اس کا دین اور عقل سراپا کفر ہے۔ اقبال تادمِ رحلت غلامی کے خلاف جد جہد میں…


شیخِ اکبر محی الدین ابنِ عربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اے طالب! توُ پہچان اپنی ذات کو۔ کون ہے تو اور کیا ہے حقیقت تیری اور کیا ہے تیری نسبت حق تعالیٰ کی طرف اورکس وجہ سے تو حق ہے اورکس وجہ سے تو عالم (جہان) ہے۔ (شرح فصوص الحکم والایقان) خودی کی پہچان سے محروم انسان کو اقبالؒ…


حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:- ’’شہوت سے کیا گیا گناہ معاف ہو سکتا ہے مگر تکبر کی وجہ سے کیے ٔ گئے گناہ کی معافی نہیں ہے آدم علیہ السلام کا گناہ شہوت کی وجہ سے اور ابلیس کا گناہ تکبر کی وجہ سے تھا۔‘‘ (اسرارِ قادری)


قومِ عاد کا تکبر قومِ عاد نے بھی تکبر کیا جس کی بنا پر وہ عذاب میں گرفتار ہوئے ان کے متعلق فرمانِ الٰہی ہے: ’’قومِ عاد نے زمین میں ناجائز تکبر کیا اور کہا کہ ہم سے زیادہ کس کا زور ہے (یعنی ہم سے زیادہ کون طاقتور ہے) کیا انہوں نے نہیں دیکھا تھا کہ اللہ نے انہیں بنایا ہے وہ ان سے…


دنیا سایہ کی مانند ہے۔ اگر آپ سورج کی طرف پیٹھ کرلیں تو آپ کا سایہ آپ کے سامنے آجائے گا۔ اگر آپ اپنے سائے کو پکڑنے کے لیے اس کی طرف بڑھیں گے تو وہ آپ کے آگے چل پڑے گا اور آپ کے ہاتھ نہیں آئے گا لیکن اگر آپ اپنے سائے کی طرف پیٹھ کرلیں اور سورج کی طرف منہ کرکے چل پڑیں تو سایہ آپ کے…


عجز و انکساری راہِ فقر میں طالب ِ مولیٰ کا ہتھیار ہے اس کے مقابلہ میں شیطان کا ہتھیار تکبر اور فخر و غرور ہے جس سے وہ طالب ِ مولیٰ کو گمراہ کرتا ہے۔ تکبر کرنے والے کو اس چیز پر غور کرنا چاہیے وہ کس چیز سے پیدا گیا ہے۔ سورت طارق فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ (5) پس…


جس دل میں حب دنیا بس جائے وہ شیطان کا گھر ہے۔ ہر وہ چیز جو قلب (باطن) کو اللہ کی طرف سے ہٹا کر اپنی طرف متوجہ کر لے دنیا ہے۔ ترکِ دنیا سے مراد ترکِ ہوسِ دنیا ہے یعنی دنیا سے باطنی لاتعلقی کا نام ترکِ دنیا ہے اور اس کے بغیر معرفتِ الٰہی حاصل نہیں ہوسکتی کیونکہ دنیا اور اللہ تعالیٰ…


رزق تو مقدر ہوچکا ہے اس کے لیے سرگردانی کیسی؟ وہ تو خدا خود پہنچاتا ہے اس کی جستجو کیسی؟ رزق آدمی کو اس طرح تلاش کرتا ہے جس طرح کے موت۔ جس طرح موت آدمی کو کہیں بھی نہیں چھوڑتی رزق بھی موت کی طرح آدمی کو کہیں نہیں چھوڑتا۔ ہود آية ۶ وَمَا مِنْ دَاۤ بَّةٍ فِى الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى…


جاہل کا لباس جہالت ہے جو شیطان کا لباس ہے عالم کا لباس علم ہے اور علم دانش کلام اللہ کا لباس ہے جو شیطانی جہالت سے محفوظ رکھتا ہے۔


عشق کی چھت بہت بلند ہے اس پر پہنچنے کے لیے اسم اللہ ذات کی سیڑھی استعمال کر تجھے ہر منزل و ہر مقام بلکہ لامکان تک پہنچا دے۔ عشق کی قوت بہت بلند ہے، اور اسم اللہ ذات کی سیڑھی اس عظیم قوت کو بیان کرتی ہے۔جب آپ عشق کو اسم اللہ ذات کی سیڑھی کے ذریعے تجربہ کرتے ہیں، تو آپ کی روح اور…


دنیا یقین و اعتبار کی آزمائش کے لیے ہے اور یہ اللہ اور بندے کے درمیان حجاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو انسان کی آزمائش کے لئے بنایا ہے۔ دنیا کی حقیقت اور اس کی آخرت کے ساتھ تعلق، انسان کی اختیاری اعمال اور ان کی مستقبل کی آزمائش سے ہے


United States Trends
Loading...

Something went wrong.


Something went wrong.